ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سرکاری اسپتال میں عورت کے پیٹ سے 15کلو وزنی سڑے ہوئے گوشت کو نکالا گیا

بھٹکل سرکاری اسپتال میں عورت کے پیٹ سے 15کلو وزنی سڑے ہوئے گوشت کو نکالا گیا

Sat, 06 Aug 2016 18:05:42    S.O. News Service

بھٹکل:6/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے ماروکیری گرام پنچایت حدود کی ایک عورت کے پیٹ میں گولے کی شکل میں موجود 15کلو وزنی سڑے ہوئے گوشت کوبھٹکل سرکاری اسپتال میں آپریشن کے ذریعے باہر نکالا گیا۔ سرکاری اسپتال کے ماہر سرجن ڈاکٹر منجوناتھ شٹی نے بتایا کہ خاتون کوگذشتہ 7-8سالوں سے پیٹ میں درد کی شکایت تھی ، درد جب زیادہ ہونے لگا تو وہ علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل ہوئی، جانچ سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ کے اندرگوشت کا ایک بڑا گولہ ہے جسے آپر یشن کے ذریعے ہی باہر نکالاجاسکتا ہے۔۔ ڈاکٹر منجوناتھ شٹی نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے عورت کو راحت دلائی۔، فی الحال عورت اسپتال  میں صحت مندہورہی ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر منجوناتھ شٹی نہایت کامیاب اور تجربہ کار سرجن ہیں جو اس طرح کے کئی آپریشن کرکے زائد گوشت نکال چکے ہیں۔


Share: